کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت سندھ پر قابض ،پیپلزپارٹی کی سیاست اِدھرہم،ادھرتم سے شروع ہوتی ہے،سندھو دیش کا خواب پورا نہیں ہو گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،مصطفی کمال نے کہا ملکی آئین کےخلاف قرارداد منظور کی گئی، کیا سندھ آئین سے متصادم قرار داد منظور کر سکتا ہے،بانیان پاکستان کی اولادوں کو فیصلہ کرنا ہوگا،کس خوف سے قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی،سندھو دیش کا ہر خواب ناکام ہو گا۔
ایم کیو ایم رہنماﺅں نے کہا کراچی کے ڈیڑھ کروڑ عوام کم گنے گئے، وزیراعظم، صدر، ریاست، عدالت سے سوال کرتے ہیں،آپ ہر آواز کو غداری قرار دے دیتے ، سندھ میں 2طبقات بنائے گئے، ملکی ترقی و خوشحالی میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
پی پی کی سیاست اِدھرہم،ادھرتم سے شروع ہوتی ہے،ایم کیو ایم



















