پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کے کوآرڈنیٹر اختیارولی نے دعویٰ کیا ہے 2024میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہارانا ثنا نے 2کاذکر کیا،میں نے 3ڈیلوں کا کہا ،فیصل واوڈا کی کسی بات پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا، فیصل واوڈا کا بیگانی شادی میں عبداللہ والا کردار ہے،فیصل واوڈا ایسا نہیں کریں گے تو میڈیا میں کیسے ان رہیں گے، معلوم نہیں فیصل واوڈا کی پارٹی کونسی اورکس کی ترجمانی کرتے ہیں۔
اختیا رولی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی طرف سے علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہر، سیف لیڈ کر رہے تھے،ڈیل میں کچھ حد تک شیرافضل مروت بھی شامل ،حکومت کی طرف سے محسن نقوی نمائندگی کر تے رہے، ڈیل تقریبا فائنل ہو چکی تھی لیکن جمعہ کا دن آگیا ،بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے 2دن انتظار کی بجائے صبح ہی بنی گالہ یا نتھیا گلی شفٹ کردیا جائے۔
2024میں عمران خان کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی، اختیار ولی



















