اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ملک میں غربت کی بنیادی وجہ 2018 سے 2022 تک کی معاشی بدحالی ،غربت کی شرح 28.9 فیصد ہوگئی ،چند برسوں میں معاشی عدم استحکام سے غربت نمایاں بڑھی۔
احسن اقبال نے کہا2013 سے 2019 تک غربت میں کمی کاسلسلہ جاری رہا،ملکی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ میں 7سال میں اضافہ نہیں ہوا، غربت کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے چاہئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا غربت و پسماندگی کو ختم کرنا صوبائی معاملہ ہے،صوبوں کے اندر وسائل کی تقسیم کا کوئی فارمولا نہیں ،قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت وسائل بڑھے ،صوبوں کو کہا گیا پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات کریں۔
غربت کی بنیادی وجہ 2018 سے 2022 تک کی معاشی بدحالی ہے، احسن اقبال



















