اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے پائیدار ترقی اگلا ہدف ، چینی تعاون رفتار بڑھائے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں علی پرویز ملک نے کہاچینی قیادت، حکومت ، عوام کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، چین نے مشکل معاشی حالات میں ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی مشکلات سے نکلا، پاک چین اقتصادی تعلقات پٹرولیم ،معدنیات سمیت نئے شعبوں تک ہیں۔
چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا پاکستان پر چین کا اعتماد غیر متزلزل ہے، توانائی، معدنیات و مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
پائیدارترقی اگلا ہدف، چینی تعاون رفتار بڑھائے گا، علی پرویز ملک



















