لوگوں کو برفباری کے موسم میں گھر بار خالی کرنے پر مجبور کیاگیا،سہیل آفریدی

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا،لوگوں کو برفباری کے موسم میں گھر بار خالی کرنے پر مجبور کیا گیا۔

اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہاپختون قوم کے سروں کا سودا ہو رہا ،دہشتگردی دوبارہ مسلط کی جا رہی ہے،22 بڑے ، 14 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے بدامنی ختم نہیں ہو سکی تو کوئی سمجھائے دوبارہ آپریشن کے فائدہ مند نتائج کیا ہوں گے،خیبر پختونخوا اسمبلی کے چھت تلے تمام مکاتب فکر ،صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے جرگے نے متفقہ طور پر 15 نکاتی ایجنڈا منظور کیا، سب متفق تھے ملٹری آپریشن مسئلے کا حل نہیں اور آپریشن سے دہشتگردی ختم نہیں ہو رہی ،سب نے کہا مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے تاکہ مستقل امن قائم ہو سکے لیکن نہیں مانے اور بند کمروں میں فیصلہ ہوا وادی تیراہ پر ایک بار پھر آپریشن مسلط کیا جائے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کی سربراہی میں 24 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، آفریدی قوم کے بڑوں کو کہا گیا آپ لوگ گھروں کو خالی کریں کیونکہ گھروں سے دہشتگرد حملے کرتے ہیں،آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا لیکن مجبور کیا گیا برفباری کے موسم میں اپنے گھر بار خالی کریں، بار بار واضح کرتا رہا جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا وہاں برفباری کے باعث جانور بھی زندہ نہیں رہ سکتے،وادی تیراہ پر پھر سخت ترین حالات مسلط کر دئیے گئے۔