واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منیسوٹا میں احتجاج کے پیش نظر انسریکشن ایکٹ نافذ کرنے کی دھمکی دےدی۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا منیسوٹا کے کرپٹ سیاستدان قانون کی پابندی نہیں کریں گے اور ایسے مظاہرین کو نہیں روکتے جو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) کے اہلکاروں پر حملے کر رہے ہیں تو انسریکشن ایکٹ نافذ کر دیں گے،آئس کے اہلکار صرف اپنا کام کر رہے ہیں ،حملہ ناقابل قبول ہے،1807کاانسریکشن ایکٹ صدر کو ملک کے اندر فوج یا نیشنل گارڈ کو قانون نافذ کرنے کے لیے تعینات کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ٹرمپ نے منیسوٹا میں انسریکشن ایکٹ نافذ کرنے کی دھمکی دےدی



















