مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون ،اعلیٰ ایرانی شخصیات پر نئی امریکی پابندیاں

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون ،امریکہ نے اعلیٰ ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والوں میں سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری ،اسلامی انقلابی گارڈ کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کمانڈرز شامل ہیں۔

بینکنگ نیٹ ورک کے 18 افراد ،اداروں سمیت امارات، برطانیہ،سنگاپورمیں قائم فرنٹ کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ایرانی رہنماوں کےلئے پیغام بالکل واضح ہے، جانتے کس طرح آپ عوام سے لوٹی گئی رقوم دنیا بھر کے بینکوں ، مالیاتی اداروں میں منتقل کر رہے ہیں،رقوم کا سراغ لگائیں گے،امریکہ آزادی و انصاف کے مطالبے میں ایرانی عوام کےساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔