محکمہ خزانہ کی تشریح مسترد،ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی غیر قانونی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی غیر قانونی قرار دےکر محکمہ خزانہ کی تشریح مسترد کردی۔

جسٹس علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیاڈیپوٹیشن عارضی تبادلہ ہوتا ،مستقل ملازمت کی تبدیلی تصور نہیں کیا جا سکتا،ڈیپوٹیشن پر آنے والا ملازم اپنے اصل ادارے کا ہی حصہ رہتا ہے، تنخواہ میں کٹوتی یا نئی بھرتی تصور کرکے ابتدائی سکیل پر فکس کرنا غیر قانونی ،عدالتی منشا کےخلاف ہے۔