وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی کی تقسیم کیخلاف قرارداد پیش کردی

کراچی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کراچی کی تقسیم کیخلاف قرارداد پیش کردی،قرارداد میں کہا گیاصوبے کی وحدت و جغرافیائی سالمیت ناقابل مذاکرات اور آئینی طور پر محفوظ ہیں۔

ایوان سے جامع خطاب کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہاسندھ محض انتظامی اکائی نہیں بلکہ دنیا کی قدیم ترین زندہ تہذیبوں میں سے ایک ہے، کراچی کو الگ صوبہ بنانے کے مطالبات کی مذمت کرتے ہیں،سندھ کو توڑنے کا خیال، خواب یا تصور کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صوبائی حدود میں کسی بھی تبدیلی کیلئے متعلقہ صوبائی اسمبلی کے کم از کم دو تہائی اراکین کی منظوری لازمی ہے،کوئی کوشش کی گئی تو یہی ایوان دو تہائی اکثریت سے فیصلہ کرےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کراچی ہمیشہ سندھ کا اٹوٹ حصہ رہے گا،تمام سیاسی قوتیںتقسیم پر مبنی بیان بازی سے گریز کریں،قرارداد کی مخالفت دراصل سندھ کی تقسیم کی حمایت کے مترادف ہوگی۔