کولمبو،کولکتہ،چنئی :(مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کے بعد میزبان سری لنکا کو بھی ہرادیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر178رنز بنائے، زمبابوے نے ہدف با آسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
برائن بیننٹ 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،مارومانی 34، ریان برل 23، کپتان سکندر رضا نے 45رنز کی اننگز کھیلی۔
ادھر کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میںویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی،ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، ہدف تعاقب میں اٹلی کی ٹیم123تک محدود رہی۔
ایک اور میچ میں افغانستان نے کینیڈا کو پچھاڑ دیا،افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابراہیم زردان کے شاندار95رنز کی بدولت 4وکٹوں پر 200کا ٹوٹل سکورڈ بورڈ پر سجایا،ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم ڈھیر ہوگئی ۔
ٹی 20ورلڈکپ،زمبابوے نے آسٹریلیا کے بعد میزبان سری لنکا کو بھی ہرادیا



















