کولمبو: (مشرق نیوز)پاک بھارت کرکٹ جنگ آج،شاہین حساب چکتا کرنے کو تیار،محسن نقوی،جے شاہ میچ اکٹھے دیکھیں گے،سربراہ بنگلہ دیش بورڈودیگرکو بھی دعوت دیدی گئی۔
ہائی وولٹیج ٹاکر پاکستانی وقت کے مطابق شام6.30پر شروع ہوگا،دلوں کی دھڑکنیں تیز،کروڑوں نظریں کولمبو پر جم گئیں،ہر کسی کو بے صبری سے میچ کاانتظار ،پوری قوم شاہنوں کیلئے دعا گو ہے،پریماداسا سٹیڈیم تماشائیوں سے فل ہوگا،ٹکٹیں3سے 4گنا زائد قیمت پر بلیک میں فروخت کی گئیں۔
ادھر بادلوں نے بھی انٹری کی تیاری کرلی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کولمبو میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،میچ متاثر ہو سکتا ہے، دریں اثناچیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیئرمین آئی سی سی جے شاہ میچ اکٹھے دیکھیں گے،سری لنکا کرکٹ نے سربراہ بی سی بی سمت دیگر بورڈ کے عہدیداروں کو بھی دعوت دیدی،میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی سکواڈ سے ملاقات کرکے حوصلہ بڑھائیں گے۔
دوسری جانب قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سپنر عثمان طارق کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا پوری بھارتی ٹیم کیلئے پلا ن تیار،اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، عثمان طارق 2مرتبہ کلیئر ہوچکا، پتہ نہیں ایکشن پر بات کیوں ہو رہی ہے کسی کی رائے کو روک نہیں سکتے، سب کو اجازت ہے،بارش کے باعث اوور کم ہونے پر بھی پلان بنا لیا۔
سلمان علی آغا نے کہا میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ، کوئی بھی کھیل سکتا ہے، کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون بنائیں گے،امید ہے بابر اعظم اچھی کارکردگی دکھائیں گے،تاریخ سے سیکھا ،کوشش ہو گی اچھا کھیلیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہاعثمان طارق مختلف کرکٹر لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، پلان تیا ر کرلیا،پاک بھارت میچ صرف گیم ہے ،بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے، ہینڈ شیک کا انتظار کرو، کھانا کھائیں اور سو جائیں،پاک بھارت میچ کا پریشر ہوتا اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔
پاک بھارت کرکٹ جنگ آج،شاہین حساب چکتا کرنے کو تیار


















