ایپسٹین سکینڈل ،برطانوی وزیر اعظم کا استعفیٰ دینے سے انکار

لندن:(مشرق نیوز)ایپسٹین سکینڈل کی زد میں آنے والے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے مستعفی ہونے کے مطالبات کو مسترد کر دیا۔

کیئر سٹارمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں تبدیلی لانے کا موقع حاصل کرنے کےلئے بہت جدوجہد کی ،عوامی مینڈیٹ سے دستبردار ہونے کےلئے تیار نہ ہی ملک کو افراتفری کی طرف دھکیلنا چاہتا ہوں جیسا ماضی میں بعض رہنما کر چکے ہیں۔