تہران،واشنگٹن :(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایران کی بڑی کامیابی، امریکہ کو مذاکرات عمان منتقل کرنے پر منا لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ،دونوں ممالک کے مذاکرات اب عمان میں ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا واشنگٹن کےساتھ بات چیت کیلئے تیاری مکمل ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امید ہے ایران کےساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے کیونکہ تہران مڈ نائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ نہیں چاہے گا،تہران کسی پیشرفت کا خواہشمند نظر آتا تاہم دیکھنا ہوگا آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں،ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے کہا پاکستان ، بھارت کو کہا جنگ کی بجائے تجارت کریں، اب دونوں خوش ہیں، دنیا بھر کے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے، پیوٹن کے سرد موسم میں حملے افسوسناک ہے، یوکرین ،روس جنگ بھی ختم کرانا چاہتا ہوں،فوج کی تعیناتی سے واشنگٹن میں جرائم نیچے، قتل کے واقعات 97 فیصد کم ہو گئے، امریکی شہری اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں، ری پبلکن پارٹی کو مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا جرائم پیشہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے، کولمبیا کے صدر پیٹرو کے ساتھ معاملات اچھے جا رہے ہیں، قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ کیا، بگرام ایئر بیسں کسی کو نہیں دیں گے، واپس لیں گے۔
ایران کی بڑی کامیابی، امریکہ کو مذاکرات عمان منتقل کرنے پر منا لیا



















