نئے نوٹ تیار،سٹیٹ بینک کو حکومتی اجازت کا انتظار

کراچی: (بیورورپورٹ)نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل ،حتمی ڈیزائن کی منظوری کےلئے سٹیٹ بینک کو وفاقی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔

سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے کہا نئی کرنسی جدید ، موثر سکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہوگی تاہم اب تک نوٹوں کے حتمی ڈیزائن موصول نہیں ہوئے ، نئی کرنسی کی چھپائی میں کم از کم 2 ماہ کا وقت درکار ہوگا، مقصد کےلئے جدید مشینری پہلے ہی دستیاب ہے۔