کراچی:(بیورورپورٹ)”مہنگائی میں کمی کے حکومتی اشارئیے گمراہ کن اور جھوٹ “،چھوٹے تاجروں نے 2025 کو کاروباری، سرمایہ کاری، بیروزگاری اور مہنگائی کے اعتبار سے تاریخ کا بدترین سال قرار دے دیا ۔
تاجروں نے کہا2025 میں تجارتی سرگرمیاں 60 فیصد سے بھی کم رہیں، سیاسی عدم استحکام نے معاشی بحران کو جنم دیا، مستقبل سے مایوسی و غیریقینی صورتحال سے مقامی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل رہا ،نئے تجارتی و صنعتی یونٹس قائم نہ ہوسکے،2025 تالہ بندی کا سال ، لاتعداد صنعتوں و کاروبار کی بندش سے بیروزگاری میں ہولناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرمائے کی بیرون ملک منتقلی کا رحجان بڑھ گیا، مسلسل بڑھتی ہولناک و ناقابل برداشت مہنگائی سے 2025 غریب اور متوسط طبقے کیلئے ڈراونا خواب بنارہا۔
”مہنگائی میں کمی کے حکومتی اشارئیے گمراہ کن اور جھوٹ “



















