آئی ایم ایف وفد نے معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد: ( )آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ اورنگزیب کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔


مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ اورنگزیب سے ملاقات کی، وفد نے معاشی ٹیم کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا قرض پروگرام میں رہتے ہوئے کسی اہداف کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔