بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ،حکومت نے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا اضافے سے بچنے کیلئے سبسڈی کو ایڈجسٹ کر دیا اب ٹیرف بڑھانے کی ضرورت نہیں رہی۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں تبدیلی ،پیداواری لاگت بہتر ہوئی اور صارفین کو ریلیف دینا ممکن ہوا،حکومت نے تمام تر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا،ملک بھر میں تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔