کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماوں کا میڈیا کو مشترکہ خط

لاہور (مشرق نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے میڈیا کو مشترکہ خط لکھا گیا ہے۔ خط پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے لکھا ہے۔

خط کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے صدر مملکت آصف زرداری کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ خط میں رہنماوں کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں، حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست بند کرے۔

اسیر پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیکر بانی کا علاج کروایا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ پارلیمان میں بھرپور سیاست کرے، تحریک انصاف کے ہر سطح کے عہدیدار نئے سرے سے تنظیم منظم کریں، پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تنظیم کو نچلی سطح تک لیکر جائیں۔

پی ٹی آئی رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کر دی جائے اور بڑھتی دہشت گردی، مہنگائی، سکولوں سے بچوں کا باہر ہونا اور کرپشن کو ہر جگہ اجاگر کیا جائے۔