سگریٹ نوشی ترک کرانے میں موبائل فون مددگار

ڈھاکہ (مشرق نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے ٹی بی کے مریض اگر یہ مضر عادت چھوڑ دیں تو تیزی سے صحت یاب ہو سکتے ہیں اور میں موبائل فون کا استعمال انکی بھرپور مدد کرسکتا ہے۔ ٹرائل کے حصے کے طور پر مریضوں کو حوصلہ افزا پیغامات بھیجے گئے اور یہ دیکھا گیا کہ کیا ایسا کرنا ان سے جلد سگریٹ نوشی ترک کروا سکتا ہے یا نہیں۔

میڈیکل جریدہ میں شائع ہونے والے نتائج میں بتایا گیا کہ وہ افراد جن کو چھپی ہوئی معلومات موصول ہوئی تھی ان کے مقابلے میں تین گنا زیادہ میسج موصول ہونے والے افراد ن سگریٹ نوشی چھ ماہ کیلئے ترک کر دی تھی۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسر کامران صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ وہ لوگ جو سگریٹ نوشی ترک کر دیتے ہیں وہ ٹی بی سے تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا سائنسدانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی آیا حوصلہ افزا پیغامات مریضوں کو یہ عادت جلد چھوڑنے میں مدد دے سکتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے ایسے 1080 افراد پر کی گئی جو ٹی بی میں مبتلا تھے اور موبائل فون استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 1080 شرکا میں سے 720 کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کیلئے 720 ٹیکسٹ میسجز موصول ہوئے۔ دو ماہ تک روزانہ ترک کرنے کیلئے اور پھر چار ماہ تک ایک ماہ تک ترک کرنے کیلئے۔ باقی 360 افراد کو مضر صحت عادت ترک کرنے کیلئے پرنٹ میں معلومات فراہم کی گئی۔ نتائج کے مطابق ٹیکسٹ میسجز موصول کرنے والے 41 فیصد افراد نے چھ ماہ کیلئے سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی۔