لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے فی میل پیتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب و چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ڈاکٹر فرقد عالمگیر، پروفیسر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر عنبرین انور، ڈکٹر ذیشان غوث، ڈاکٹر عمران شاہ اور ڈائریکٹر فنانس حسن لطیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پنجاب کے پہلے فی میل پیتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر کو 46 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔اس فی میل پیتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر میں بیک وقت 15 مریضوں کے ٹیسٹ ہو سکیں گے۔فی میل پیتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک مریضوں کو ڈائیگناسٹک سروسز فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فی میل پیتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر میں عملہ سے ملاقات کی۔عملہ نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو گلدستہ بھی پیش کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فی میل پیتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر کے قیام میں تعاون کرنے پر مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ایسے فی میل پیتھالوجی لیب کولیکشن سنٹرز کا دوسرے ہسپتالوں میں بھی قیام عمل میں لائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق امراض قلب کے مریضوں کو بہترین کارڈیک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے پہلے فی میل پیتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر کے آغاز پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایم ایس اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔دریں اثناءصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبے پر پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایم سی ایل اور واسا کے افسران نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدارمیں آکرہمیشہ عوام کی خدمت ہی کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پاکستان الحمداللہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہاہے۔
امراض قلب کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:سلمان رفیق



















