واشنگٹن:(خواجہ فاروق)ٹرمپ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نیا اقدام،دنیا بھر کے ممالک پرٹیرف 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا امریکی صدر کی حیثیت سے دنیا بھر کے ممالک پر عائد عالمی ٹیرف بڑھا کر 15 فیصد تک کر رہا ہوں،ٹیرف میں شامل متعددممالک کئی دہائیوں سے امریکہ کا استحصال کرتے آرہے ہیں، انتظامیہ جلد قانونی طور پر نئے و قابل اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔
وائٹ ہاوس کے مطا بق 150 دن کےلئے امریکہ درآمد ہونےوالی اشیا پر 10فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی،معدنیات،کھاد، دھاتیں،توانائی آلات ،زرعی مصنوعات، ادویات اور خام مال سمیت بعض اشیا عارضی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی،نئی ڈیوٹی کا اطلاق امریکہ میکسیکو کینیڈا معاہدے پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہاعدالتی فیصلہ صاف و سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے ،صدر کےلئے امریکی صنعتوں ،سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا،ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر کئی اختیارات موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے دفاع ،انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات آگے بڑھانے کےلئے اختیارات کو استعمال کریں گے۔
ٹرمپ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نیا اقدام،عالمی ٹیرف بڑھا کر 15 فیصد کر دیا



















