راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بلوچستان میںبارودی گاڑی پھٹنے ،فورسز کی کارروائی میں 18 دہشتگرد جہنم واصل،3شہری شہید ،2جوان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی جانب سے تیار کی جانےوالی وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسو ڈیوائس اچانک دھماکے سے پھٹ گئی،بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکے میں 8 دہشتگرد ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے،دھماکے و دہشتگردوں کی جانب سے ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے پھٹنے سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز ،بلوچستان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا اور کارروائی کے دوران فرار ہونےوالے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر موثر طریقے سے نشانہ بنایا ،آپریشن کے دوران 10دہشتگرد انجام کو پہنچے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ویژن عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر ملکی سرپرستی و حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی،ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔
بلوچستان ،18 دہشتگرد جہنم واصل،3شہری شہید،2جوان زخمی

















