امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں،ٹرمپ

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاآبنائے ہرمز کا کنٹرول صرف امریکی بحریہ کے پاس،ناکہ بندی ناقابل تسخیر رہی ،ناکہ بندی فولادی دیوار کی مانند ،صرف ان لوگوں کو داخل ہونے دیتے جنہیں اجازت دیں،صورتحال کچھ پیچیدہ کیونکہ ایران کبھی کبھی آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھا دیتا ہے، بارودی سرنگوں کا سراغ لگا لیتے ہیں،امریکہ ایران کےخلاف کارروائی تیز کرسکتا ہے،پہنچائے گئے نقصانات کا ہرجانہ طلب کرینگے۔