کابل:(مشرق نیوز) طالبان رجیم کی رٹ پر سوالات،بدخشاں میں مزاحمت تیز،مزاحمتی گروپوں نے طالبان پر نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کو شمالی افغانستان میں مسلسل سکیورٹی چیلنج ہیں ،بدخشاں مزاحمت کا اہم مرکز بن گیا،طالبان کےخلاف گوریلا کارروائیوں میں اضافے سے طالبان رجیم کی رٹ پر سوالات اٹھ گئے،مزاحمتی فورسز یفتل، زیبک، ارگو اور کشم میں طالبان کی چیک پوسٹوں، عسکری ٹھکانوں اور چوراہوں کو نشانہ بنا چکیں۔
افغان طالبان کی رٹ پر سوالات،بدخشاں میں مزاحمت تیز


















