اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی سفارتخانے کے زیر اہتمام لوک ورثہ اور پاکستان مانیومنٹ میوزیم میں لیٹ فریڈم رنگ کے عنوان سے لبرٹی بیل کی خصوصی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا، پاکستانی فنکاروں کے تخلیق کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے۔
افتتاحی تقریب میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے شرکت کی،یہ نمائش ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 250ویں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ اور امریکی سفارتی مشن و پاکستانی فنکاروں کے درمیان ثقافتی اشتراک کی عکاسی کرتی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے زیر اہتمام لبرٹی بیل نمائش کا افتتاح



















