گیانا (مشرق نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 اور دوسری اننگز میں 219 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 5، عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا باقاعدہ آغاز 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کا پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم



















