اے ایس ایف انسپکٹر سمیت 4 مغوی اہلکارقتل ،لاشیں شعبان سے برآمد


کوئٹہ:(بیورورپورٹ)دہشتگردوں نے اغوا کیے گئے اے ایس ایف انسپکٹر اور سابق سی ٹی ڈی اہلکار سمیت4افراد کو قتل کردیا،لاشیں شعبان سے برآمد کرلی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے انسپکٹر زبیر احمد شاہوانی، سابق سی ٹی ڈی اہلکارخلیل الرحمن، پاک فوج کے (ر) حوالدار صادق اور مانگی ڈیم سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل فرید شامل ہیں،تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔