اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں حملے، بچے،خاتون سمیت 9 فلسطینی شہید


غزہ: (مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں حملے،بچے ،خاتون سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت داخلہ نے کہا جبالیہ کیمپ میں پولیس چوکی پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں جبالیہ پولیس سینٹر کے ڈائریکٹر، افسر اور اہلکار شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا غزہ میں حماس کے بحری یونٹ کے کمانڈر اسامہ نعیم حمدی کو ہلاک کر دیا ۔