واشنگٹن: (بیورورپورٹ)ٹرمپ نے یورپ کو 100فیصد ٹیرف کی دھمکی دےدی۔
امریکی صدر نے کہایورپی یونین امریکی مصنوعات پر عائد محصولات کم نہیں کرتی اور تجارتی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوتی تو امریکہ یورپی درآمدات پر 100فیصد تک ٹیرف عائد کرنے پر غور کر سکتا ہے، مقصد امریکی صنعت، خاص طور پر آٹوموبائل، سٹیل، ایلومینیم اور زرعی شعبے کو غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے،یورپی یونین نے امریکی برآمدات کےلئے اپنی منڈی مزید نہ کھولی تو سخت جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔
یورپی یونین نے دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کرنا چاہتے ہےں ،امریکہ نے یکطرفہ طور پر بھاری ٹیرف نافذ کیے تو یورپی یونین بھی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کر سکتی ہے۔
امریکی صدرٹرمپ نے یورپ کو 100فیصد ٹیرف کی دھمکی دےدی


















