پنجاب کی کامیاب مانیٹرنگ، ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل

لاہور(قاضی ندیم اقبال)حکومت پنجاب کی مانیٹرنگ پالیسی کام کر گئی۔ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہو رہے ہیں۔ ترقی کرتا پنجاب پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کے اہداف میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2025.26 کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1240 ارب روپے تھا جو بعد ازاں ترمیم کے بعد1436 ارب روپے ہو گیا۔ رواں برس مجموعی طور پر 5506 ترقیاتی سکیمیں بجٹ کا حصہ بنیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اپنے اجلاسوں میں مجموعی طور پر اب تک 1398 ارب روپے جاری کرنے کی سفارشات محکمہ خزانہ کو جاری کیں جس کی روشنی میں محکمہ خزانہ پنجاب نے اب تک 1215 ارب روپے اداروں کو جاری کئے۔ جاری کئے گئے فنڈز میں سے اداروں نے 1154 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کر لیا ہے، جو کہ خوش آئند عمل ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جن کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تیار کردہ جو تفصیلی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی ہے، اس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، مالیاتی نظم و ضبط اور منصوبہ بندی کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ زرائع نے بتایا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ترقیاتی پروگراموں کی نگرانی کیلئے ماہانہ بنیادوں پر جائزہ اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں مختلف محکموں، ڈویڑنل انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لیا گیا تاکہ منصوبوں کی رفتار، فنڈز کے استعمال اور درپیش مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔ اس مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں متعدد ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوئے جبکہ زیر تعمیر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ جو بروقت مکمل ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے دوران انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، زراعت، پینے کے صاف پانی، شہری سہولیات اور دیہی ترقی کے شعبوں میں خصوصی توجہ مرکوز رکھی۔ ترقیاتی بجٹ کے مو¿ثر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروائے گئے جبکہ فنڈز کے اجرائ اور اخراجات کی نگرانی کے عمل کو مزید شفاف بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق رواں مالی سال میں مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی اخراجات کے اہداف حاصل کیے گئے۔ فنڈز کی بروقت فراہمی اور منصوبوں کی مسلسل نگرانی کے باعث ترقیاتی پروگرام کی رفتار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ مختلف اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور آبپاشی کے منصوبوں پر خصوصی پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے شفافیت کے فروغ کیلئے ای گورننس اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا، جس سے منصوبوں کی پیش رفت کا حقیقی وقت میں جائزہ لینا ممکن ہوا۔ اس اقدام نے نہ صرف انتظامی کارکردگی کو بہتر بنایا بلکہ عوامی وسائل کے مو¿ثر استعمال کو بھی یقینی بنایا۔زرائع نے بتایا کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ مالی سال 2026.27 میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی جائے.حکومت پنجاب کا مو¿قف ہے کہ "ترقی کرتا پنجاب" وڑن کے تحت صوبے بھر میں ترقی کا سفر مزید تیز کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طرزِ زندگی اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔