اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معاشی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کیلئے 5 سالہ پالیسی تیار،کسٹمز، ریگولیٹری، ایڈیشنل ڈیوٹیز میں مرحلہ وار نمایاں کمی لائی جائےگی،پالیسی کا بنیادی مقصد اوسط ٹیرف کو 20.19 سے کم کر کے 9.70 فیصد تک لانا،اقدام سے ریونیو کی مد میں 143 ارب نقصان کا خدشہ ہے۔
پارلیمانی حلقوں کے مطابق اقدام سے مارکیٹ میں مقابلہ بڑھے گا اور درآمدی لاگت میں کمی آئےگی،حکام نے کہا5سال میں کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے ،اضافی کسٹمز ڈیوٹی 6 فیصد سے کم کرکے بتدریج صفر کرنے کا پلان شامل ہے،ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح بھی 20 فیصد تک محدود رکھنے اور مرحلہ وار ختم کرنے کی سفارش کردی گئی۔
معاشی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کیلئے 5 سالہ پالیسی تیار


















