قرضوں پر انحصار سے معاشی خرابیاں بڑھیں گے،سلمان اکرم راجہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے قرضوں پر انحصار سے معاشی خرابیاں بڑھیں گے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا سلمان اکرم راجہ نے کہا طویل المدتی بجٹ کی منصوبہ بندی اصلاحات کے بغیر موثر ثابت نہیں ہو سکتی،موجودہ مالیاتی نظام میں بنیادی تبدیلیاں ناگزیر ، معاشی بحران سے نکلنے کےلئے اصلاحات وقت کی ضرورت ہے،نظام میں اصلاحات نہ ہوئیں تو مسائل میں مسلسل اضافہ ہوگا،قومی معیشت کی بہتری کےلئے موثر و دیرپا اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہامعیشت سنگین چیلنجز سے دوچار،قرضوں پر سود کی مد میں بھاری ادائیگیاں قومی خزانے پر بوجھ بن گئیں،دفاعی و سودی ادائیگیوں کے بعد ترقیاتی منصوبوں کےلئے وسائل محدود ہو جاتے ہیں۔