علیمہ خان ودیگر کیخلاف احتجاج کیس آخری مراحل میں داخل


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 10 ملزموں کےخلاف 26 نومبر احتجاج کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پراسیکیوشن نے شہادت و شواہد کی حد تک پراسیکیوشن کلوز کر دیا، وکیل صفائی نے استغاثہ کے 2 گواہوں پر دوبارہ جرح مکمل کرلی۔

مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات ریکارڈ و جرح مکمل کرلی گئی، مقدمے میں نامزد 9 ملزموں نے 342 کا سوالنامہ وصول کرلیا، علیمہ خان نے 342 کا بیان وصول کرنے کیلئے عدالت سے16جون تک مہلت مانگ لی۔