نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے واضح کردیادہشتگرد حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔
افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا اپنی سلامتی و عوام کے تحفظ کےلئے جب اور جہاں ضرورت ہوگی، حق دفاع کے تحت جواب دیں گے،بھارت افغانستان کی مدد کی آڑ میں پاکستان میں عدم استحکام کی سازشیں ،کالعدم ٹی ٹی پی ،بی ایل اے کو پراکسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا دہائیوں سے دہشتگردی افغانستان کا سنگین مسئلہ،اثرات پڑوسی ممالک اور وسیع ترخطے تک محسوس کیے گئے ،افغان سرزمین دہشتگرد تنظیموں کےلئے محفوظ پناہ گاہ کے طور پراستعمال ہوتی رہی ہے،توقع تھی طالبان دہشتگرد تنظیموں کےخلاف اقدامات کریں گے،بدقسمتی سے ناکام رہے ،پاکستان و دیگر ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل نظراندازکیا گیا۔
حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،حق دفاع کے تحت جواب دینگے،پاکستان



















