ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ماڈل و اداکار سورب بیدی کے درمیان تعلقات کی خبروں نے گزشتہ دنوں خاصی توجہ حاصل کی تاہم اب سورب بیدی نے ان افواہوں کا جواب دیدیا ہے۔ سورب بیدی نے افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ دونوں کے درمیان محض دوستی کا رشتہ ہے۔
رئیلٹی شو سپلٹس ولا 16 سے شہرت حاصل کرنے والے سورب بیدی کا نام اس وقت ملائیکہ اروڑا کے ساتھ جوڑا جانے لگا جب دونوں کو مختلف تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور تصاویر بھی سامنے آئیں۔ ان خبروں کے پھیلنے کے بعد اداکار نے پہلی بار کھل کر اس معاملے پر ردِعمل دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سورب بیدی نے بتایا کہ ان کی ملائیکہ اروڑا سے پہلی ملاقات ماڈلنگ کے دنوں میں ہوئی تھی۔ ان کے مطابق اداکارہ دلناز دارووالا اور وہبز مہتا نے انہیں ریمپ واک کا موقع دیا تھا جس کے بعد ان کے ساتھ دوستی ہوگئی اور وہ اکثر پارٹیوں میں اکٹھے جانے لگے۔ انہی تقریبات میں ایک موقع پر ان کی ملاقات ملائیکہ اروڑا سے ہوئی جو ان دونوں اداکاراوں کی قریبی دوست بھی ہیں، اور یوں آہستہ آہستہ ان کے درمیان دوستی قائم ہوگئی۔
سورب بیدی نے جاری قیاس آرائیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کے اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان کسی قسم کا رومانوی تعلق موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور اچھے دوست ہیں، لیکن لوگوں نے اس دوستی کو مختلف انداز میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔
ملائیکہ اروڑا کے درمیان کسی قسم کا رومانوی تعلق :سورب بیدی


















