DSPکے بیٹے کا شہری پر تشدد، اغوا کر کے قربان لائنز لے گیا،مقدمہ درج


لاہور: (کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی اظہر نوید کے بیٹے کا شہری پر تشدد، اغوا کر کے قربان لائنز لے گیا،پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ فیصل ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا۔

مدعی نے کہا ملزموں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کر کے قربان لائنز لے گئے،حمزہ خان اور نامعلوم اپنے آپ کو پولیس افسر کہہ کر تشدد کرتے رہے، ملزموں نے اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاون نے کہا ملزموں نے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے، جلد گرفتار کیا جائے گا۔