پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی اسمبلی نے اراکین کےلئے مختص مراعات و استحقاق ایکٹ 2026 میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کرلیں، بلیو پاسپورٹ کی شق بھی واپس لے لی گئی ،پاسپورٹ کی شرط رکن اسمبلی کی مدت تک رہے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر ثریا کی صدارت میں ہوا،نئی ترامیم کے تحت رکن اسمبلی کو اسلحہ لائسنس کی تعداد واپس کم ،صحافیوں کےلئے جرمانہ و سزا بھی کم کردی گئی۔
صوبائی اسمبلی نے ہری پور ، ایبٹ آباد کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز کےخلاف قرارداد بھی منظور کرلی ،صوبائی وزیر اکبر ایوب کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیاہری پور اور ایبٹ آباد خیبرپختونخوا کا اٹوٹ انگ ہیں،سیاسی و معاشی طور اور قدرتی وسائل پر خیبرپختونخوا کا حق ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق واپس لے لی


















