تہران، واشنگٹن :(مشر ق نیوز،بیورورپورٹ)حملوں کے باوجود ایران نے امریکی خاتون کو رہا کردیا،ٹرمپ نے اقدام کو خیر سگالی کااشارہ قراردےدیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پراپنے بیان میں کہاامریکی شہری جسے 2024 میں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں غلط طور پر حراست میں لیا گیا تھا اب ایران سے بحفاظت رہائی پاکرمحفوظ مقام پر پہنچ گیا،صحت بھی بہتر ہے،امریکہ اقدام کو ایران کی جانب سے مثبت و خیرسگالی کے اظہار کے طور پر دیکھتا ہے،مثبت اقدامات دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اگرچہ خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اب بھی انتہائی نازک ہے۔
حملوں کے باوجود ایران نے امریکی خاتون کو رہا کردیا،اقدام مثبت ہے،ٹرمپ



















