مہاجرین کی نشستوں پر سیاست ہو رہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں یہ ا±ن کا حق ہے اور میں ا±نکی تنقید کو ویلکم کرتا ہوں لیکن میں اپنے نقطہ نظر پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں پر سیاست ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے جنگ میں قربانی دینے والوں کی توہین کر رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری پارٹی اگر مجھے شٹ اپ کال دیگی تو میں شٹ اپ ہو جاوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ان مسائل کا حل نکل سکتا ہے یا نہیں۔