کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق،امن بحال


راولاکوٹ: (مشرق نیوز)آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق ،شرپسند عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا۔

ترجمان کے مطابق مسلح عناصرنے راولاکوٹ میں امن وامان خراب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مختلف مقامات پر آگ لگائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی گئی،سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچایا، قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت، تحمل و ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اہلکاروں نے نہایت منظم اور محدود نوعیت کی کارروائی کر کے سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ ختم کرایا، کارروائی کے دوران شہریوں، مریضوں، طبی عملے اور سرکاری املاک کے تحفظ کو ترجیح دی گئی،6 جون سے اب تک پر تشدد عناصر کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار وں نے جام شہادت نوش کیا، انتشار پھیلانے والے سرغنہ و کارکنوں کو جلد ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔