این ڈی ایم اے کا سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب ،لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں ،سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز ،حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اعلامیے کے مطابق این ڈی ایم اے نے خصوصی آگاہی پیغامات ،ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام سے اپیل کی مون سون کے دوران محتاط رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خبردار کیا شمالی علاقوں میں متوقع موسلا دھار بارشوں کے باعث اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ ،ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ، بڑھتے درجہ حرارت اور شدید بارشوں سے گلیشیرز پگھلنے کی رفتار تیز ہو سکتی ہے۔