اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے کہا ہے ٹیکس شرح میں کمی سے سرمایہ کاری کا انخلا نہیں ہوگا،آئندہ برسوں میں ٹیکسز کم کرنے کی کوشش کی جائےگی ،ایکسپورٹرز پر ٹیکس 2سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دیا ۔
قائمہ کمیٹی سینٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت ہوا،ایف بی آر حکام نے کہا ایکسپورٹرز پر ٹیکس 2 سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دیا گیا ، وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کو 80 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا ،رواں سال 361 ارب کا ٹیکس ریلیف پیکیج دیا گیا ، کاروباری برادری پر ایک سال میں کوئی گرفتاری یا ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، کاروباری برادری کی کمیٹیاں بھی قائم کی گئیں،ٹیکس گزار ٹیکس ادا کرکے آڈٹ سے بچ سکتے ہیں، فائلرز کو گوشواروں پر نظرثانی کرنے کا اختیار بھی دےدیا۔
ایکسپورٹرز کو ریلیف،ایف بی آر نے ٹیکس2 سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دیا

















