واشنگٹن،تل ابیب،کیف(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)ٹرمپ کے قریبی ساتھی واسرائیل کے مضبوط حامی امریکی سینیٹر لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا موت اچانک طبیعت خراب ہونے سے ہوئی، لنزے گراہم 2003 سے مسلسل سینیٹر منتخب ہوتے آئے ،شمار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہاعظیم سینیٹر، محب وطن اور قریبی دوست کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی موت پر نیٹو، اسرائیل اور یوکرین سمیت متعدد بین الاقوامی رہنماوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تعزیتی پیغام میں کہا اسرائیل نے عظیم ترین دوستوں میں سے ایک کو کھو دیا،گراہم اسرائیل ، امریکہ کی سلامتی کو ایک دوسرے سے جڑا ہوا سمجھتے تھے،یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا لنڈسے گراہم آزادی کے سچے محافظ ،روس کے مکمل حملے کے بعد 10 مرتبہ یوکرین کا دورہ کیا اور مشکل ترین حالات میں بھی حمایت جاری رکھی۔
امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزے گراہم انتقال کر گئے



















