پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں،سپیکر قومی اسمبلی


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں،رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سے ملاقات کے دوران مذاکرات کی بحالی یا آغاز پرکوئی بات چیت یا تجویز زیر غور نہیں آئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاصرف یومِ آزادی تقریب میں شرکت کرنےوالے اراکین قومی اسمبلی کے نام مانگے ،ڈاکٹر طارق فضل چودھری ،ملک عامر ڈوگر کے درمیان مذاکرات پر کوئی گفتگو ہوئی تو علم نہیں،ماضی میں حکومت ،اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کےلئے بارہا کوششیں کیں اور مذاکرات کی دعوتیں دیں تاہم اب بات چیت کی دعوت دینا چھوڑ دیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہامذاکرات کی دعوتیں دیتے دیتے تھک گیا ہوں،بات چیت کیلئے میز پر بیٹھنا ضروری ہے، قائد حزت اختلاف چیمبر میں آنا نہیں چاہتے تو کمیٹی روم میں آ سکتے ہیں،سیاسی مذاکرات اور مسائل کے حل کےلئے پارلیمان ہی موزوں ترین فورم ہے۔