اسلام آباد :( ) سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی نئی دعوت نہیں دی، عامر ڈوگر سے ملاقات میں صرف قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور یوم آزادی کی تقریب کے امور پر گفتگو ہوئی۔
ایاز صادق نے کہا عامر ڈوگر سے ملاقات کے دوران یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے نام طلب کیے گئے، مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی کو مذاکرات کی نئی دعوت نہیں دی، سپیکر قومی اسمبلی


















