ڈیجیٹل معیشت کافروغ،نیشنل کنیکٹیوٹی پلان کی تیاری تیز


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سہولیات بہتر بنانے کےلئے نیشنل کنیکٹیوٹی پلان پر کام تیز کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد منصوبے کو جلد حتمی شکل دے گی،نیشنل کنیکٹیوٹی پلان میں ٹیلی کام شعبے پر اہم قانونی اصلاحات، پالیسی اقدامات ،ٹیلی کام کمپنیوں کی ذمہ داریوں کا تعین شامل ہوگا، منصوبے میں فائیو جی ٹیکنالوجی اور فائبر انٹرنیٹ کی توسیع بھی ترجیح ہے۔