ایران سمجھوتے کو بے تاب،خامنہ ای کے جنازے کیلئے مہلت دی، ٹرمپ

واشنگٹن: (بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران سمجھوتے کیلئے بے تاب،خامنہ ای کے جنازے کیلئے ہفتے کی مہلت دی۔

امریکہ کی 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی، ایران کو بری طرح کچل دیا،ایرانی حکام سمجھوتہ کرنے کےلئے بے تاب ہیں،خامنہ ای کے جنازے کےلئے ہفتے کی مہلت دی کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں،امریکہ دنیا کا طاقت ور ترین ملک ،کبھی کسی بادشاہ کے سامنے نہیں جھکا۔

ٹرمپ نے کہا امریکہ امریکی کلچر کے بغیر آزادی کا دعویٰ نہیں کر سکتا، امریکہ سے زیادہ دنیا سے بھوک کا خاتمہ کسی نے نہیں کیا، امریکہ نے اپنے ہمسایوں کی مشکل میں ہمیشہ مدد کی، امریکی بہت مضبوط قوم ہیں،امن پسند لیکن کسی خطرے کو بھی برداشت نہیں کرینگے،امریکہ نے 2عالمی جنگیں جیتیں، بائیڈن انتظامیہ نے ملک تباہ کر دیا، 2سال پہلے تک دنیا ہنستی تھی اب عزت کرتی ہے۔