سابق کپتانوں کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو بورڈ میں اہم ذمےداریاں دئیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کپتان اور کرکٹر یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان ہے اور انہیں قومی سلیکشن کمیٹی کاحصہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو پی سی بی کا ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمے داری دئیے جانے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ محمد حفیظ کو قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ہٹائے جانے کا امکان ہے البتہ سرفراز احمد پاکستان شاہین ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بدستور جاری رکھیں گے۔