اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ ایس آئی ایف سی کو مزید بااختیار بنانے کےلئے کیا گیا ،انضمام کا عمل وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل مکمل ہونے کا امکان ہے،اقدام سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری تعاون کو موثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
نئے ڈھانچے کے تحت ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرے گی،سپیشل اکنامک زونز ،ریگولیٹری اصلاحات ،سرمایہ کاری میں سہولت کاری کےلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ذمہ داری بھی دےدی گئی،ایس آئی ایف سی کی قیادت میں سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی ،ادارہ جاتی ہم آہنگی میں بہتری ہوگی۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ


















