پاکستانی ،چینی کمپنیوں میں 9 معاہدے،فیلڈ مارشل کاامن کیلئے کردار ہمیشہ یادرکھا جائےگا،وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بزنس ٹو بزنس کانفرنس ،پاکستانی ،چینی کمپنیوں کے درمیان فارما شعبے میں 44 کروڑ ڈالر مالیت کے 9 معاہدے،مقامی سطح پر ویکسین تیاری، بائیو ٹیکنالوجی، ادویات کی تیاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے ، ہیپاٹائٹس سے بچاو، حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام میں تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہافارما سیوٹیکلز کے شعبے میں 44کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کے 9معاہدے قابل تحسین ،دونوں ممالک کی نجی کمپنیوں کے مابین اشتراک سے پاکستان میں فارما سیوٹیکلز کے شعبوں کو ترقی ملے گی، چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد ،آزمودہ دوست ،معاشی و تزویراتی ترقی دنیا کےلئے مثال ہے،چینی شہریوں کی سلامتی کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائےگا۔

شہبازشریف نے کہا معاہدے عملی شکل اختیار کریں گے،سب سے قابل اعتماد و آزمودہ دوست چین نے ہرمشکل گھڑی میں ساتھ دیا ،ملکی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ،تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کی گئی ، سی پیک ون کے تحت 30ارب ڈالر سرمایہ کاری آئی ،غیرمتزلزل حمایت پر چینی قیادت کاشکریہ ادا کرتے ہیں،صدر شی جن پنگ وژنری لیڈر ،چینی معاشرے ،معیشت کو مکمل طور پر بدل دیا ،چین نے نہ صرف معاشی ،تزویراتی ترقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا،چینی عوام کی تعلیم ، ریسرچ و ڈویلپمنٹ سمیت ہر شعبے میں بے مثال محنت و کارکردگی کو بھی سراہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہافارماسیوٹیکلز کی ترقی ،سرمایہ کاری کےلئے بڑا موقع ہے ، دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے مابین مینوفیکچرنگ ، ویکسین کی تیاری ،ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شعبوں میں اشتراک سے فارماسیوٹیکلز کے تمام شعبوں میں ترقی ہوگی،خطے میں حالیہ بحران نے دنیا بھرکےلئے بڑے مسائل پیدا کردیئے ، پاکستان نے امریکہ ،ایران کے مابین ثالثی ،خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ،چین سمیت دوست و برادر ممالک کا بھرپور تعاون حاصل رہا،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان ثالث ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں ،خطے میں امن کےلئے کردار کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے کہاپاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ،چین سے 300وفود کی فارماسیوٹیکلز کانفرنس میں شرکت خوش آئند،پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی سب سے اہم ہے، کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا پاکستان چین سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت باعث مسرت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بزنس ٹو بزنس تعاون کا ویژن پیش کیا،شہبازشریف نے بی ٹو بی ماڈل کو عملی تعاون کےلئے نئی راہ کے طور پر متعارف کرایا،چینی کاروباری اداروں پر خصوصی توجہ دی ،پاکستان میں مختلف منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ،20ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف صحت ،بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،اقدامات اپنی عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔

جیانگ زیڈونگ نے کہا پاکستان میں صحت سہولیات کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے،شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستانی 29ادویات کی مصنوعات پہلے ہی چینی منڈی میں داخل ہو چکیں، دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے،خطے میں امن و استحکام کےلئے چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔